سابق نگران وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کی14ویں برسی 20نومبر کو منائی جائے گی

Published on November 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان کے سابق نگران وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کی14ویں برسی 20نومبر کو منائی جائے گی۔نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ و معروف سیاستدان غلام مصطفی جتوئی14اگست1931ء کوسندھ کے ضلع نواب شاہ کے علاقہ نیو جتوئی میں پیدا ہوئے وہ1973ء میں سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے۔انہوں نے جنوبی پنجاب کے علاقہ کوٹ ادو سے 1989ء قومی اسمبلی کا لیکشن لڑا اور کامیاب ہو کرمتحدہ اپوزیشن کے منتخب لیڈر بنے۔غلام مصطفی جتوئی محترمہ بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت بدطرف ہونے پر ملک کے نگران وزیر اعظم بنے وہ طویل علالت کے بعد 20نومبر2009ء کو78برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes