گلگت بلتستان میں حکومت قبل از انتخابات دھاندلی کی کوششوں میں مصروف ہے،غلام سرورخان

Published on February 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

ch-ghulam-sarwar
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر اور گلگت بلتستان کے چیف کوآرڈینیٹر غلام سرور خان نے گلگت بلتستان میں حکومت کی جانب سے قبل از انتخابات دھاندلی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے علاقے کے وسائل لوٹنے، اقربا پروری کو فروغ دینے اور آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے پر مسلم لیگ نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں چیف الیکشن کمشنر سے لے کر نگران حکومت تک ہر سطح پر شریف خاندان کے حواریوں اور وفاداروں کو بھرتی کیا جارہا ہے اور اب امور کشمیر اور گلگت وبلتستان کے وفاقی وزیر کو ان کی خواہش کے مطابق گلگت بلتستان کا گورنر مقرر کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جن کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہیں۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز کی جانب سے گلگت بلتستان میں قبل از انتخابات دھاندلی کا رستہ بھی روکے گی اور علاقے سے روایتی سیاست کا خاتمہ کریگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپریل میں گلگلت بلتستان کا دورہ کرینگے اور نظام کی تبدیلی کے سفر میں شمالی علاقہ جات کے عوام کا بھرپور طریقے سے خیر مقدم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog