افغانستان میں اسلحہ تباہ کرنے کے دوران 9افراد ہلاک ہوگئے

Published on April 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

   کابل( یوا ین پی) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فوج کے ایک یونٹ کی طرف سے جنوبی صوبہ ہلمند میں ملنے والے اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کرنے کی کوشش کے دوران ہونے والے دھماکے سے 9 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں تاہم مزید افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تاحال یہ تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ یہ عمارت اسلحہ و بارود کو ضائع کرتے ہوئے ہونے والے دھماکے سے زمیں بوس ہوئی۔   صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوجی اہلکار اسلحہ کو تلف کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک اس میں دھماکا ہوا۔جبکہ ہلمند میں فوج کے ترجمان رسول زازیا نے بھی مرکزی شہر لشکر گاہ میں ہونے والے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ہلمند کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور صرف مرکزی شہر لشکر گاہ جہاں پر دھماکہ ہوا ہے میں حکومت کی عملداری قائم ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题