پاکستانی آرٹسٹ عبداللطیف سہو کے قرآنی خطاطی کے نادر فن پاروں کی نمائش مسجد نبوی ؐ کی اسلامک لائبریری میں شروع

Published on February 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,791)      No Comments

images
جھنگ ( یواین پی)فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نامور خطاط ، مصور ، آرٹسٹ عبداللطیف سہو کے قرآنی خطاطی کے نادر فن پاروں کی نمائش مسجد نبوی ؐ کی اسلامک انٹرنیشنل آرٹ لائبریری میں پیر کے روز شروع ہو گئی جو18 فروری بروز بدھ تک جاری رہے گی جبکہ لائبریری کے ڈائریکٹر شیخ عبداللہ الحمدانی نے نمائش کاافتتاح کیاجس میں پاکستان ، ایران، افغانستان ، سعودی عرب ، فلپائن ، انڈونیشیا، ملائشیاء سمیت دنیا کے چالیس سے زائد ممالک کے فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو عمرہ کی سعادت کے حصول کیلئے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔علاوہ ازیں مذکورہ نمائش میں بڑی تعداد میں قرآنی خطاطی اور آیات مبارکہ کے خوبصورت نمونے عوامی نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں جن میں رنگوں کی قوس قزاح کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ کینوس پر بکھیرا گیاہے۔ عبداللطیف سہو نے ٹیلیفونک رابطہ پر بتایاکہ نمائش کا اہتمام اسلامک انٹرنیشنل آرٹ لائبریری مدینہ منورہ اور عرب ہیریٹیج آرٹ گیلری الخبر دمام کے اشتراک سے کیاگیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ نمائش کل بدھ کی رات تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے بتایاکہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر سعودی عرب کے نامور آرٹس و خطاط بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایاکہ یہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ کسی پاکستانی مصورکے فن پاروں کی نمائش پہلی مرتبہ مسجد نبوی ؐ کی لائبریری میں منعقد کی گئی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلامک انٹرنیشنل آرٹ لائبریری مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میں مشرق وسطیٰ کے نامور خطاطوں ، آرٹسٹوں ، مصوروں کی قرآنی آیات پر مبنی خطاطی کے فن پارے آویزاں ہیں جن میں اب ایک پاکستانی خطاط کے فن پاروں کا بھی اضافہ ہوگیاہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ وطن عزیز کے 18کروڑ غیور مسلم عوام کیلئے بھی ایک قابل فخر اعزاز ہے۔مزیدبرآں ڈائریکٹر اسلامک لائبریری شیخ عبداللہ الحمدانی کی جانب سے عبداللطیف سہو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیاہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes