کرنسی سمگلنگ کیس: ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جون تک توسیع

Published on May 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

22222
اسلام آباد (یو این پی) سانحہ ڈسکہ اور وکلاءہرتال کے باعث کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر کرنسی سمگلنگ کیس ملزمہ ایان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جو ن تک توسیع ہو گئی۔سانحہ ڈسکہ اور وکلاءکی ہڑتال کے باعث گزشتہ 3 روز سے کسی بھی ملزم کو جیل سے کچہری پیشی کےلئے نہیں لایا گیا۔ نقص امن اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پرپولیس اہلکاروں کو باوردی عدالتوں میں جانے سے روکا گیا ہے۔ کوئی بھی پولیس اہلکار وردی کے ساتھ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 1 جو ن تک توسیع کر دی گئی۔ ملزمہ کے وکلاءکی جانب سے درخواست ضمانت سے متعلقہ مزید مواد عدالت میں پیش کیے گئے۔ درخواست ضمانت اور کسٹم انٹیلی جنس کی منی لانڈرنگ کے مقدموں پر درخواستوں پر سماعت بھی یکم جون تک ملتوی کر دی گئی۔ڈیوٹی جج صابر سلطان نے کہا بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کر رہا ہوں۔اعتراضات متعلقہ عدالت میں دائر کئے جائیں۔ کسٹم حکام نے وضاحت کی کہ عدالت میں متعلقہ چالان اس لئے درج نہیں کیا گیا کہ ایک ملزم نے ہائیکو رٹ راولپنڈی بینچ سے رجو ع کر رکھا ہے۔ ہڑتال کے باعث ماڈل ایان کو عدات پیش نہ کیا جا سکا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog