وزیراعلیٰ پنجاب سے برونیس سعیدہ وارثی کی ملاقات

Published on February 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

CM PUNJAB
لاہور(یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ممبر ہاؤس آف لارڈز و سابق برطانوی وزیر برونیس سعیدہ وارثی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اوران کے حل کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان برطانیہ کو اپنا حقیقی ترقیاتی شراکت دار سمجھتا ہے اوربرطانیہ پاکستان کاایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔پاکستان کی ترقی میں برطانیہ کا کردار قابل ستائش ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے سعیدہ وارثی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کمیشن کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی وطن کے عظیم سفیر ہیں۔ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اوریہ کمیشن وطن سے دور رہنے والے ہموطنوں کے مسائل اور شکایات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو قانونی حیثیت دی ہے۔ کمیشن اورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیارغیر میں بسنے والے پاکستانی محنت کے ذریعے وطن عزیز کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمارہے ہیں اور قومی معیشت کے استحکام میں اپنا بھر پور کردارادا کررہے ہیں۔ دیارغیر میں رہنے والے پاکستانیوں نے دنیا بھر میں اپنی محنت کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اوراقوام عالم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ان ہموطنوں کے مسائل کا حل اوران کی شکایات کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔اسی مقصد کے تحت پنجاب میں ایک خود مختار اوربااختیار اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنایاگیا ہے۔ برونیس سعید وارثی نے چنیوٹ۔رجوعہ میں قیمتی معدنی ذخائر کی دریافت و تصدیق پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام شہباز شریف کا اہم اقدام ہے جس سے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔برونیس سعیدہ وارثی کے شوہر افتخار اعظم ، اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے کمشنر افضال بھٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题