زیلدار ہاوس ٹیکسلا میں اورنج فیسٹیول کا اہتمام

Published on February 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 676)      No Comments

pic orange festival taxila
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)زیلدار ہاوس ٹیکسلا میں اورنج فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ، اورنج فیسٹیول کی تقریب میں باون ممالک کے سفارتکار ، مختلف ممالک کے سفارتی عملہ کے افسران ، ملٹری اتاشی ،سول اتاشی ،میڈیا اتاشی، نے اپنی فیملیز کے ہمراہ مذکورہ فیسٹیول منایا،میزبانی کے فرائض زیلدار سید احسن رضا اور انکی فیملی کے ممبران ادا کر رہے تھے،ٹیکسلا میں اورنج فیسٹیول کی تقریب میں ترکمانستان، سپین،یمن،ڈنمارک،مراکش ، یو ایس اے،تیونس،سری لنکا،نیوزی لینڈ،ملیشیا،سویزر لینڈ،شام، سنگا پور،انڈونیشیا،اردن،ارجنٹائن ،کینیڈا، الجیریا،سمیت دیگر یورپی ، اور ساوتھ ایشیا ء ممالک کے ڈپلومیٹس شریک تھے ، جنہوں نے زیلدار ہاوس میں اورنج فیسٹیول کو خوب انجوائے کیا ، مہمانوں کی تواضح کے لئے ریڈ بلڈ مالٹو کی میزیں سجائی گئیں تھیں ، مندوبین نے مالٹو کے جوس پئے اور اپنے ہاتھوں سے کاٹ کر مالٹے کھائے ،میزبان تقریب سید احسن رضا نے اورنج فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد زندگی کو خوبصورت انداز میں گزارنا اور آپس میں پیار محبت کے رشتہ کو پروان چڑھانا ہے۔ہم نے پاکستان کے سوفٹ امیج کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے،ادہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سری لنکا سارک ، اسمتا وجے مان کا کہنا تھا کہ قدیم ورثاء کی بہتر دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، انکا کہنا تھا کہ تنازعات راتوں رات حل نہیں ہوتے سارک ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل تلاش کر رہے ہیں ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے سارک ایک پاور بن کر ابھرے گا ،انھوں نے کہا کہ ساوتھ ایشن اور پاکستان کا کلچر ایک جیسا ہے ،اس لئے انھیں یہاں کوئی مشکل پیش نہیں آئی ،دونوں کی خاندانی روایات یکساں ہیں،اورنج فیسٹیول میں شریک مندوبین کا کہنا تھا کہ پاکستانی پر خلوص اور محبت کرنے والے ہیں،انھیں یہاں آکر اپنانیت کا احساس ہوا،زیلدار ہاوس ٹیکسلا میں مختلف ممالک کے سفاتکاروں اور انکی فیملیز کے لئے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، جسے مندوبین بے خوب سراہا، اور پاکستانی کھانوں کی ڈشز کی تعریف کی،اس موقع پر سابق سربراہ آئی ایس آئی ریٹائرڈ جنرل حمید گل بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک تھے ،قبل ازیں باون ممالک کے سفاتکاروں و سفارتی عملہ کے اہل خانہ نے ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیا ،میوزیم آمد پر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے کیوریٹر ناصر خان نے انکا استقبال کیا اور ٹیکسلا میوزیم میں رکھی قدیمی نوادرات کی بابت تفصیلی بریفنگ دی مندوبین نے بت مت کے مجسموں میں خصوصی دلچسبی کا اظہار کیا،مندوبین نے قدیم ورثاء کی بہترین دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا،مہمانوں کی تفریح کے لئے ٹیکسلا کا روائتی کھیل بھاری بھرک پتھر اٹھانے کا ایونٹ بھی پیش کیا گیا جسے فیسٹیول میں شریک مندوبین نے سراہا اور خوب داد دی،جبکہ تقریب کے اختتام پر اورنج کیک بھی کاٹا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题