لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود نے میگا واٹ سولر پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

Published on February 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

tt
ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی/یو این پی )چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود نے آج واہ نوبل کیمیکل لمیٹڈ میں ایک میگا واٹ سولر پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا،اس موقع پر پی او ایف کے اعلیٰ سول و فوجی افسران ، چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل نسیم حیدر،ریون انرجی سلوشن کے چیف ایگزیکٹیو اور چیرمینداو لارنس پور لمیٹڈبھی موجود تھے،سولر پاور پروجیکٹ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود کا کہنا تھا کہ انرجی سیکٹر کے میدان میں یہ سولر پروجیکٹ ایک سنگ میل ثابت ہوگا،انکا کہنا تھا کہ سولر انرجی کا یہ پروجیکٹ ملک کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے،یہ صرف واہ نوبل کیمیکل کی انرجی کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ اس علاقے میں موجود دوسرے صنعتی یونٹس کو بھی انرجی فراہم کرے گا،انھوں نے کہا کہ ملک اسوقت انرجی بحران سے دوچار ہے۔واہ کے صنعتی اداروں میں سولر انرجی متعارف کرانے سے ملک میں جاری توانائی کے بھڑان میں کمی لانے میں مدد ملے گی،واہ نوبل کی سولر انرجی پر اعتماد بڑھانے اور صنعت کاروں کو اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے سولر انرجی کی جانب مائل کرنا انتہائی سود مند ثابت ہوگا،چیئرمین جنرل احسن محمود کا کہنا تھا کہ ملک کی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سولر انرجی قابل قابل عمل حل ہے،اس سے صنعتوں اور گھریلو صارفین کو سستی بجلی مہیا ہوسکتی ہے اس پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر انھوں نے واہ نوبل انتظامیہ کو خصوصی مبارک باد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ واہ نوبل کیمیکل کو معاشی افزائش میں مدد ملے گی صنعتوں کو سولر کی جانب مائل کرنے سے اس پر اعتماد بڑھے گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انعام الرحمن چیئرمین ریون انرجی سلوشن نے کہاکہ واہ نوبل نے اپنی انرجی کی ضروریات میں خود کفالت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے اور انشاء اللہ یہ سولر پراجیکٹ مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ڈائریکٹر نوبل انرجی بریگیڈیئر (ر)شیراز اللہ چودھری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایک میگا واٹ کے موجودہ سولر پلانٹ کی 25سال لائف ہے اور پہلے دس سال0 9فیصد ایفیشنسی اور بعد کے 10سال 80فیصد ایفیشنسی پر کام کرے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پانچ سے چھ سال میں اس پراجیکٹ پر اٹھنے والے اخراجات واپس ہو جائیں گے اور تقریباََ 20سال تک مفت بجلی میسر ہو گی۔ تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی افسران کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes