پی ٹی وی میں بھاری رقوم پر رکھے جانے والے ملازمین ٹی وی پر اضافے کا ایک سبب

Published on February 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

index
کراچی(یواین پی) نئے قرضوں کے عوض پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر سمیت 2 دیگر اہم ٹی وی سٹیشنز کی عمارتیں اور ملازمین کا فنڈ گروی ہوجائے گا باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی وی کو بجلی کے ساتھ ملنے والی رقم 5سے 7ارب روپے سالانہ ہے مگر مختلف اداروں کی ادائیگیوں کا توازن مسلسل ناگزیر ہے اس کے لیے پی ٹی وی کا مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ مسلسل جستجو میں لگا رہتا ہے اور ان ہی کی کوششوں کی وجہ سے قومی چینل پر بڑی بڑی کمپنیوں کے اشتہارات مسلسل نظر آ رہے ہوتے ہیں، سوچ طلب بات یہ ہے کہ جب ان اشتہارات کی مد میں اتنا کام نظر آرہا ہوتا ہے تو پھر دوسری کمپنیوں کی رقوم کیوں نہیں ادا کی جاتیں؟ نئی اطلاعات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجازت دے دی ہے کہ پی ٹی وی آئی سی سی کرکٹ میچز کے آئندہ چار سال کے حقوق کی خریداری کے لیے نجی بنک سے 2 ارب کا قرضہ لینے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اجازت طلب کی تھی مگر ایف آئی اے انکوائری کے مطابق پیشگی منظور نہیں مل سکی تھی مگر حیرت ہے کہ اس کی پہلی قسط بنک سے قرض کی مد میں حاصل کر لی گئی ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پی ٹی وی کی سیلنگ کی حد 300 ملین تھی مگر موجودہ حالات میں پی ٹی وی کے چند لوگوں کے کہنے پر اسے 900 ملین تک بڑھا دیا گیا جب کہ حیرت کی بات ہے کہ 2 ارب کی درخواست کو منظور نہیں کیا گیا تھا اور پی ٹی وی کے ڈائریکٹرز نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات پھر سے یہ معاملہ وزارت خزانہ کے سامنے رکھنے کا ارادہ کر رہی ہے دیکھا جائے تو پی ٹی وی میں بھاری رقوم پر رکھے جانے والے ملازمین ٹی وی پر اضافے کا ایک سبب ہیں۔ پی ٹی وی کے دو بڑے سینٹرز یعنی کراچی اور لاہور میں کام نہ ہونے کے سبب اسٹوڈیوز میں سناٹا طاری رہتا ہے مگر جب کہ پی ٹی وی اسپورسٹس چینل کما کر دے رہا ہے اور یہی نہیں بلکہ آزاد جموں کشمیر ٹی ویسمیت دیگر چارچینلز کی آمدنحی نہ ہونے کے برابر ہے اور وہ صرف 2 چینلز کی کمائی پر چل رہے ہیں جو یقیناًکراچی اور لاہور سینٹرز ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy