عبدالحکیم،جنوبی پنجاب کا نو سر باز خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر تا ہوا پولیس کے ہاتھ چڑگیا

Published on February 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

llll
عبدالحکیم (یواین پی)جنوبی پنجاب کا نو سر باز خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر تا ہوا پولیس کے ہاتھ چڑگیا تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کے نواحی علاقہ بغداد شریف کارہائشی عبدالباسط گیلانی کئی سالوں سے مختلف بھیس بدل کر عوام کو کہیں ویزوں کے لالچ اور کہیں نوکریاں دینے کے چکر میں لوگوں کے لاکھوں روپے ہضم کر چکا ہے ڈاکٹر حق نواز سہو، افضل نوناری ،دلمیر نوناری، نے بتایا کہ ہم سے بھی مختلف حربوں سے لاکھوں روپے لوٹے ہیں جس کی ایف آئی آر تھانہ عبدالحکیم میں درج ہے مزید انہوں نے بتایاکہ خود کو آئی ،ایس ،آئی سمیت مختلف اوقات میں مختلف ایجنسیوں کا ملازم ظاہر کرتا تھا گزشتہ روز تھانہ عبدالحکیم نے مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم کو تحصیل آفس کبیر والہ سے گرفتار کیا پولیس نے بتایا کہ ملزم تھانہ عبدالحکیم کے علاوہ کئی اور تھانوں کابھی اشتہاری ہے متاثرین نے ،ڈی ،آئی ،جی،ملتان ڈی،پی،او،خانیوال سے مذکورہ شخص کے خلاف سخت کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme