سپین کے وزیر پاناما لیکس میں نام آنے پرمستعفی ہوگئے ، ہمارے وزیر اعظم کو احساس کیوں نہیں،عمران خان

Published on April 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

index
لندن(یوا ین پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سپین کے وزیر نے پاناما لیکس میں نام آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ، ہمارے وزیر اعظم کو اس بات کا احساس کیوں نہیں ،اخلاقی جواز کھونے پر عہدہ نہیں رکھا جاسکتا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ٹویٹر‘‘پراپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ پانامہ لیکس میں نام آنے پر سپین کے وزیر نے اخلاقی جواز ختم ہونے پر استعفیٰ دیدیا وہاں پر کسی انکوائری کمیٹی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ۔ آخر ہمارے وزیر اعظم کو اس بات کا کیوں ادراک نہیں کہ جمہوریت میں جب اخلاقی اتھارٹی ختم ہوجاتی ہے تو پھر عہدہ پر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں وزیراعظم ایک مرتبہ اخلاقی جواز کھو دے تو وہ اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy