سنی اتحاد کونسل لاہور دھماکہ اور سانحہ شکار پور کے خلاف جمعہ کویوم احتجاج منائے گی،صاحبزادہ حامد رضا

Published on February 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 746)      No Comments

033
اسلام آباد(یو این پی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل لاہور دھماکہ اور سانحہ شکار پور کے خلاف جمعہ 20فروری کویوم احتجاج منائے گی ۔مساجد آئما اور مؤذن حضرات کی گرفتاریاں بند نہ ہوئیں تو وزیر اعلی ہاؤس کے باہردھرنے کی کال دیں گے۔لاؤڈ سپیکر پر درود وسلام پڑھنے کی حکومتی پابندی نا قابل برداشت ہے۔پنجاب حکومت اہلسنّت کش کاروائیاں بند کرے۔آپریشن ضرب عضب کے حامی اہل حق کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔پنجاب حکومت دہشتگردوں کے بجائے دہشتگردوں کے مخالفین کے پیچھے پڑگئی ہے۔یارسول اللہ کہنے والوں سے امتیازی سلوک قابل مذمت ہے۔ایمپلی فائر ایکٹ کی آڑ میں علماء اور آئما کی پکڑ دھکڑ بند نہ ہوئی تو لاکھوں مساجد کے آئما ، مؤذن اور خطباء سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک کے غداروں اور وفاداروں کے فرق کو سمجھیں۔چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف پرامن اہلسنّت کے خلاف پنجاب حکومت کی جانبدارانہ کاروائیوں کا نوٹس لیں۔صوفیاء کے ماننے والوں کو دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے۔مساجد کے آئما اور مؤذن حضرات کو لاوارث نہ سمجھا جائے۔لاوڈ سپیکر پر درود و سلام پڑھنے کی پابندی مداخلت فی الدین ہے۔سنی اتحاد کونسل اہلسنّت کے حقوق و مفادات کی جنگ لڑے گی ۔مساجد سے لاؤڈ سپیکر اتارنے پر خاموش نہیں رہیں گے۔پرامن اور محب وطن اہلسنّت کو مشتعل کرنے کی کوشش کی پالیسی ختم کی جائے۔تخت لاہور کے شہزادوں کو اہلسنّت دشمنی مہنگی پڑے گی ۔دنیا کی کوئی طاقت درود و سلام پر پابندی نہیں لگا سکتی ۔پولیس آئما کے بجائے دہشتگردوں کو گرفتار کرے۔لاہور دھماکہ سے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کا پول کھل گیا ہے۔سینیٹ کے امیدواران کی 63,62 کے سکروٹنی کی جائے۔سینیٹ کے الیکشن میں ممبران کی خرید و فروخت افسوسناک ہے۔دہشتگردی کے خاتمہ ریاستی اداروں کو فعال کئے بغیر ممکن نہیں ۔سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مقذمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے۔اقتصادی راہ داری پر تمام صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔حکومتی نا اہلی کی وجہ سے نیکٹا ابھی فعال نہیں ہو سکا۔حکومتی جماعت سینیٹ کے الیکشن سے پہلے ترقیاتی فنڈز کے نام پر ممبران اسمبلی کو خرید نے میں مصروف ہے۔ اجلاس میں مفتی محمد سعید رضو ی، عمار سعید سلیمانی ،مفتی محمد حسیب قادری ، صاحبزادہ حسن رضا ، مفتی محمد کریم خان ،صاحبزادہ مطلوب رضا ،ملک بخش الٰہی،مفتی رمضان جامی و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes