سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کے سئینر سابقہ عہدیداران کی جدہ میں پریس کانفرنس

Published on February 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی )تحریک انصاف کی تنیظم سازی کے عمل میں ایسے لوگوں کو شامل کیاگیا ہے جو تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہ صرف مایوسی کا شکار کررہے ہیں بلکہ تحریک انصاف کو بیرون ملک سخت نقصان پہنچا رھے ہیں، سینئر سابقہ صدر سلطان باسط جنرل سیکریٹری انجم اقبال ورائچ نے دیگر سئینر عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں اوورسیز چیپٹر کے سیکریٹری ، سابقہ سینٹر ، اور سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی کارکردگی اور اقرباء پروری پر سخت تنقید کی ، انجم اقبال ورائچ نے کہا کہ عبداللہ ریاڑ کے خلاف عدالت میں مقدمہ ہے کہ انہوں نے ایک بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ کیا تھا اسی بناء پرانہیں وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا، انہوں نے کہا کہ جدہ آمد پر انکا رویہ نہایت آمرانہ تھا ، انہوں نے تحریک انصاف کے دستور اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی دھجیا ں بکھیر دیں، جن لوگوں نے تحریک انصاف کے متوازی تنظیم انصافین بنائی انہیں خلاف آئین اور پارٹی کے مروجہ قوانین کے خلاف عہدیدار مقرر کردیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ تحریک انصاف کو بیرون ممالک میں مضبوط کرنے کیلئے نہیں بلکہ تحریک انصاف کو کمزور کرنے کیلئے آئے ہیں سابقہ صدر سلطان عبدالباسط نے کہا ہے ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور عمران خان کے ویژن پر کام کر رہے ہیں، میرا چیئرمین عمران خان بھی باطل کے سامنے نہیں جھکتا اور ہم بھی نہیں جھک سکتے۔ ۔ انجم اقبال وڑائچ نے کہا کہ عبداللہ ریاڑ نے جن لوگوں کو سلیکٹ کیا وہ مالی بدعنوانی کا شکار تھے جسکے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور مقررہ وقت پر پیش کرینگے۔ سلطان عبدالباسط اور انجم اقبال وڑائچ نے کہا کہ ہم ہار نہیں ماننے والے کیونکہ ہم تحریک انصاف کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا ہم ھر شہر میں جاکر نہ صرف فری ممبر شپ کرینگے بلکہ تمام لوگوں کو متحد کرینگے، چونکہ جو صورتحال جدہ کی ہے وہی ریاض، مکہ اور مدینہ میں بھی ہے۔ انہوں نے کہ ہمارا وفد پاکستان جائے گا اور چئیرمین عمران خان سے ملکر انہیں جماعت کی تباہی کے کئے جانے کی سازش سے آگاہ کرے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیف اللہ نیازی اور تحریک انصاف کی لیڈر شپ فوری طور پر سعودی عرب میں سلیکٹ لوگوں کو ڈی نوٹیفکشن کرے،
پاکستان سے سینئر افراد کی تحقیقاتی کمیٹی بنائے جو یہاں آکر تمام شہروں میں ناراض کارکنوں سے ملکر تحریک انصاف کے دستور کے مطابق تنظیم کو قائم کرے، پریس کانفرنس میں سلطان عبدالباسط ، انجم اقبال وڑائچ کے علاوہ سینئر اراکین چوہدری ناصر حسن، انصر اقبال معل، تنویر صدیق خان، ملک سجاد، بدر عالم بھٹی، چوہدری فیاض، یاسر گوندل، طارق حسن چیمہ، رؤف نظر گوندل، محسن رفیق، سید شیراز علی شاہ، علی حسن وڑائچ ، ملک مبین جوئیہ، خان محمد جوئیہ ، اور فاروق انجم و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے جدہ کے تنظیم کو دعوت دی کہ وہ چپ کا روضہ توڑتے ہوئے استعفے دیکر سعودی عرب کی جعلی تنظیم کے خلاف احتجاج کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme