آسٹریلوی وزیر اعظم کا انڈونیشیائی حکومت کو دھمکی سے لا تعلقی کا اظہار

Published on February 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 650)      No Comments

Tony Abbott at press conference after retaining leadership
سڈنی (یو این پی) آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے جکارتہ میں دو آسٹریلوی شہریوں کو منشیات کے جرم میں ممکنہ موت کی سزا پر انڈونیشیائی حکومت کو دھمکی دینے سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف دونوں ملکوں کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیا تھا۔آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم نے بدھ کو کہا تھا کہ انڈونیشیا کی حکومت کو 2004 میں سونامی کی تباہ کاریوں کے بعد آسٹریلوی حکومت کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کی اہمیت کو یاد رکھنا چاہئیے۔جس پر انڈونیشیا نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ٹونی ایبٹ نے انڈونیشیا پر زور دیا تھا کہ وہ بھی ضرورت کے وقت آسٹریلیا کو مثبت جواب دے۔تاہم انڈونیشیا کی حکومت نے ٹونی ایبٹ کے اس بیان کا سردمہری سے ’استقبال‘کیا اور خبردار کیا ہے کہ ’’ دھمکیاں سفارتی زبان کا حصہ نہیں ہوتی‘‘انڈونیشن وزارت خارجہ کے بیان پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ کل میں دونوں ملکوں کے مابین گہرے تعلقات اور ماضی میں اندیشیا ک بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کا حوالہ دے رہا تھا۔کسی کو دھمکیاں دینا میرا مقصد ہر گز نہیں تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes