بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہے،رادھیکا اپتی

Published on February 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

09
ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکارہ رادھیکا اپتی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بننے پر انہیں خوشی ہے۔ یواین پی کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بین الاقوامی پروجیکٹ میں کام کرنا میری خواہش ہے جب مجھے یہ پراجیکٹ ملا اس پر خوشی کی انتہا نہ رہی اور اداکارہ نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا ابھی نام نہیں رکھا گیا اور اس پر 7ہدایتکار ملکر کام کر رہے ہیں اور یہ مختصر فلمیں ہونگی۔ اداکارہ نے کہا کہ ایم ٹی وی انٹر نیشنل پروجیکٹ میں تمام فلمیں ایک ہی موضوع پرمبنی ہونگی جو کہ ’’ فاربیڈن لو ‘‘ ہوگا۔ اداکارہ اس پروجیکٹ میں فلمساز انوراگ کیشپ کا حصہ ہونگی جو کہ ہدایتکاروں میں بھارت کی نمائندگی کرینگے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme