پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مایوس کیا ہے،پی سی بی نئی بھرتی کرے یو این پی سروے رپورٹ

Published on February 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

nojwan
عارف والا(یو این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مایوس کیا ہے۔پی سی بی نئی بھرتی کرے۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ہمارے مضافات میں اچھے سے اچھا ٹیلنٹ موجود ہے۔حکومت وقت نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیئے نہ صرف اقدامات کرے بلکہ مواقع بھی پیدا کرے۔پنجاب یوتھ فیسٹول حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے مگر اس کے ثمرات عام نوجوانوں تک نہیں پہنچ پائے۔حکومت نوجوانوں کی فلاح بہبود اور سٹریٹ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔عارف والا میں کھیلوں پر توجہ نہیں دی جارہی۔ہمارے کھیل کے میدان ویران پڑھے ہیں۔کھیل کے میدانوں کو آباد کر کے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار نوجوان کھلاڑیوں اور کرکٹ کے شائقین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر نوجوانوں کے لیئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا اہتمام نہ ہونے کے برابر ہے۔نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ مقامی سطح پر ٹیلنٹ کو منظر عام لانے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں ۔قومی کرکٹ ٹیم نے قوم کو مایوس کر کے اچھا نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes