وزیراعظم محمد نواز شریف کی نومنتخب افغان صد راشرف غنی احمد زئی کو مبارک باد

Published on September 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

1
اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغانستان کے صدارتی انتخاب میں اشرف غنی احمد زئی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے انہیں پاکستان کے عوام ،حکومت اور اپنی جانب سے مبارک دی اور کہا کہ یہ پاپولر مینڈیٹ آپ کے جرات مندانہ وژن اور متاثر کن قیادت پر افغان عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعطم محمد نواز شریف نے کہا کہ اس تاریخی موڑ پر اعلیٰ ترین عہدہ پر فائز ہونا بڑی عزت اور ذمہ داری کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ موجودہ چیلنجوں میں نئے افغان صدر اپنی دانش اور بصیرت کے ذریعے افغان قوم کی رہنمائی کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی،باہمی اور دو طرفہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام اور خطہ میں امن ،استحکام اور خوشحالی کے مفاد میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ در حقیقت درازی ممالک کے درمیان گہری شراکت داری سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔وزیراعظم نے نو منتخب افغان صدر کے اس موقف سے اتفاق کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان خصوصی تعلقات ہونے چاہیں۔ انہوں نے روشن خیال وژن کے حصول کیلئے نئے افغان صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغانستان کے نئے صدر اشرف نخی احمد زئی کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی تاکہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوسکے اور مل کر امن ترقی اور مشترکہ خوشحالی کا سفر شروع کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog