عبدالحکیم کی ڈائری ۔۔۔۔ چودھری فیصل جاوید نمائندہ یو این پی

Published on February 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

abdul-hakim-300x160
علاقہ شاہ کریم کے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی زہریلے سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق
علاقہ شاہ کریم کے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی زہریلے سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق تفصیل کے مطابق محمد اقبال کی بیٹی بشری گھر میں موجود لکڑیاں اٹھا رہی تھی کہ زہریلے سانپ اس کی ہتھیلی پر ڈس لیا بشری کو طبی امداد کیلئے سو ل اسپتال عبدالحکیم لایا گیا تو وہاں پر سانپ ڈسنے کی ویکسین موجود نہ تھی جس کی وجہ سے ملتان لے جارہے تھے کہ بچی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا اہل علاقہ نے محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ اگر مغروب کو فوری طبی امداد دی جاتی تو انسانی زندگی بچ سکتی تھی حکام اعلی سے اپیل ہے کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے اور سانپ کے ڈسنے کی ویکسین نایاب ہے حالانکہ شہر کے قریب کئی دیہات موجود ہیں آئے روز اس قسم کے واقیات رہ نماء ہو تے رہتے ہیں فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے لہذا ویکسین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

موسم بدلتے ہی چوروں نے اپنے رنگ دکھانہ شروع کر دیئے
موسم بدلتے ہی چوروں نے اپنے رنگ دکھانہ شروع کر دیئے عبدالحکیم شہر کے بارونق علاقہ میں بجلی کاٹرانسفارمر چوری دوسری طرف زمیندارمحمد حنیف ولد خوشی محمد سکنہ مو ضع باٹیاں کے گھر سے چور مال مویشی لے اڑے پو لیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمات درج کر لیئے ۔

پیٹرولنگ پو لیس کا عوام کے ساتھ غیر مہذبانہ انداز تمام اہلکاروں کا تبادلہ کیا جائے
پیٹرولنگ پو لیس کا عوام کے ساتھ غیر مہذبانہ انداز تمام اہلکاروں کا تبادلہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار معروف زمیندار مہر خضر حیات ہراج ،محمد حسین نے کیا انہو ں نے الزام لگاتے ہو ئے بتایا کہ بلاوجہ روک کر سوال جواب شروع کر دیتے ہیں حتی کہ ان کا رویہ پنجاب پو لیس سے بھی بدتر ہوتا جا رہا ہے ان کے تعناتی سے واداتیں تو کم نہیں ہوئیں مگر ہوٹلوں اور چوراہوں کی رونقیں ضرور بہال ہو ئی ہیں پورادن ہو ٹلو ں میں بیٹھ کر میسجنگ کرناشام ایک گھنٹہ ناکہ لگا کر شریف شہریو ں کو بلاوجہ تنگ کر کے ڈیو ٹی ٹائم پورا کر نا معمول بن گیا ہے ۔

ایک تیر سے دو شکار کر نے والی ثمینہ پو لیس کے ہتھے چڑ ھ
ایک تیر سے دو شکار کر نے والی ثمینہ پو لیس کے ہتھے چڑ ھ گئی تفصیل کے مطابق محمد ی محلہ عبدالحکیم کی رہا ئشی ثمینہ نے اپنے گھر میں قحبہ خانہ کے ساتھ جواء خانہ بھی بنایا ہو ا تھا پو لیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ثمینہ ،نیئر ،مجاہد ،راشد ،کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی رقم 2500براآمد کر کے زیر دفعہ 71اے/71بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ جواری صائمہ ،کامران ،پو لیس کو چکمہ دیکر فرار۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes