محمد صلی اللہ علیہ وسلم کاوجود مسعودتمام انسانیت کیلئے رحمت اورکرم کاپیکرہے الطاف حسین نقشبندی

Published on December 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      1 Comment

ولی مرشد کی نسبت کے صدقے ہی انسان انسانیت کی معراج تک پہنچتاہے۔شہزادہ شبیر احمد صدیقی سرکارpir
فیصل آباد ( یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹرپیر طریقت الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ مختارکائنات سیدنامحمد الرسول اللہﷺکاوجود مسعودتمام انسانیت کیلئے رحمت اورکرم کاپیکرہے۔آپﷺ تمام انسانیت کے لئے بالعموم اورامت محمدیﷺکیلئے بالخصوص اللہ جل شانہ کی بے انتہارحمتوں کامظہرہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پینسرہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی ﷺ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل میلادمصطفی ﷺ کی صدارت شہزادہ شبیر احمدصدیقی سرکارنے کی،انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ ولی مرشد کی نسبت کے صدقے ہی انسان انسانیت کی معراج تک پہنچتاہے،اس لئے انسان استاد ،رہبریا رہنما کے بغیردنیا کے کسی بھی میدان میں کامیاب نہیں ہوسکتا ۔قرآن پاک میں اللہ جل شانہ صراط مستقیم پر چلنے کاحکم فرماتاہے ،صراط مستقیم کاملنا کامل مرشد کے بغیر مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ مرشد وہ ہوتاہے جو مرید ین کواللہ ورسولﷺ کی بارگاہ تک پہنچائے اورملائے بھی۔مرشد مریدین کوصراط مستقیم پر چلنے والی عشق ومحبت اورایمان افروز باتیں بتاکرتربیت کرتاہے ،اسی تربیت کے نتیجے میں مریدین کواللہ جل شانہ کے انواروتجلیات،آقاکل حضورنبی کریم روف الرحیمﷺ ،خلفائے راشدینؓ ،پنجتن پاکؓاوراولیائے اللہ کی زیارتیں ،دستگیریاں اورمشاہدے ہوتے ہیں ،جس سے مریدین کے ایمان اورعقیدے مزید پختہ ہوتے ہیں ،ایسے مریدین فلاح دارین (دونوں جہانوں(دنیا وآخرت))میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔آپ نے مزید فرمایا کہ کامل مرشد کی نسبت والے لوگ معاشرے کے ایسے بہترین انسان بنتے ہیں جوہر وقت انسانیت کی بے لوث خدمت میں لگے رہتے ہیں ۔ایسے لوگ انسان تو کیا جانوروں سے بھی پیارکرتے ہیں،اوریہ لوگ اپنے گھروالوں،رشتہ داروں،دوست احباب بلکہ مذاہب ومسالک کے لوگوں سے بھی مخلصانہ محبت کرتے ہیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    Thanks dr sahib,Amighty Allah blessed you





Free WordPress Theme

WordPress主题