آصف علی زرداری کی عید میلادالنبی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

Published on December 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments
03
اسلام آباد (یوا ین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے عید میلادالنبی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے پیارے نبیﷺ کا یومِ ولادت منا رہے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں۔ ہمارے نبیﷺ نے برداشت، تحمل اوربردباری کا سبق دیا۔ ان کا پیغام رہتی دنیا کے لئے ہے آپ ﷺ کی تعلیمات پرعمل کر کے ہم اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں۔ اس وقت آپ ﷺکی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔ آصف علی زرداری نے عید میلادالنبی کی مبارکباددیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے پیارے نبیﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog