ممتاز سیاستدان وسندھ پیپلز پارٹی کے سربراہ سر شاہنواز بھٹو کی65 ویں برسی ”آج“منائی جارہی ہے

Published on November 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments


سرشاہنواز بھٹو سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے والد اور بے نظیر بھٹو کے دادا تھے
کراچی(یواین پی) پاکستان کے ممتاز سیاستدان وسندھ پیپلز پارٹی کے سربراہ سر شاہنواز بھٹو کی65 ویں برسی آج 19نومبر بروز ہفتہ کو منائی جارہی ہے اس سلسلہ میں کراچی سمیت ملک بھر میں تقریبا ت انعقاد پذیر ہونگیں۔ سرشاہنواز بھٹو سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے والد اور بے نظیر بھٹو کے دادا تھے ان کی سیاسی زندگی کا آغاز1920 میں ہوا وہ لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہوئے انہیں 1921 میں خان بہادر اور 1930میں سر کا خطاب عطا ہوا1934 میں انہوں نے سندھ پیپلزپارٹی کے نام سے ایک سیاسی جماعت بنائی اور 1936میں سندھ اتحاد پارٹی کے صدر منتخب ہوئے سر شاہنواز بھٹو 19نومبر1957 کو انتقال کرگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes