تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آبادمیں لیڈی ڈاکٹرز کی آدھی آسامیاں خالی

Published on October 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 644)      No Comments

\"1\"
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آبادمیں لیڈی ڈاکٹرز کی آدھی آسامیاں خالی ،دستیاب لیڈی ڈاکٹرز کی ڈیوٹی اوقات صبح و شام میں تقسیم ہونے کے سبب خواتین مریضوں کو صبح کے وقت رش کے اوقات میں چیک اپ کے لیے پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے کیونکہ صبح کے وقت میں لیڈی ڈاکٹرز کی تعداد کم ہوتی ہے اور خواتین مریضوں کا رش بہت زیادہ ہوتا ہے دوردراز سے آنے والی خواتین ڈیوٹی اوقات ختم ہونے کے باعث چیک اپ کے بغیر مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں خواتین مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکومت سے لیڈی ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں پر مزید لیڈی ڈاکٹرز کی تقرری کر کے تعداد پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ دستیاب لیڈی ڈاکٹرز کی زیادہ تعداد کو صبح کے وقت ڈیوٹی پر تعینات کرنے سے رش کے اوقات میں خواتین مریضوں کو سہولت مل سکتی ہے ۔تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی کُل10سیٹیں ہیں جن میں سے اس وقت صرف 5لیڈی ڈاکڑز تعینات ہیں اس وقت گائنا کالوجسٹ کی دو سیٹوں میں سے ایک خالی ہے اور لیڈی گائناکالوجسٹ دستیاب ہے جبکہ سینئر ویمن میڈیکل آفیسرز کی تین سیٹیں خالی پڑی ہیں لیڈی ڈاکٹرزکی تعداد نصف ہونے کے سبب خواتین مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ پانچ دستیاب لیڈی ڈاکٹرز کی ڈیوٹی اوقات تقسیم کر دئیے ہیں اور ان کو دن اور رات کی ڈیوٹی پر لگا یا گیا ہے صبح کے وقت خواتین مریضو ں کا رش بہت زیادہ ہوتا ہے اور رات کو بہت کم خواتین مریض آتی ہیں اگر صبح کے وقت چار لیڈی ڈاکٹر زکو ڈیوٹی دی جائے اور رات کو صرف ایک لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہو تو دوردرا زسے آنے والی خواتین مریضوں کو کافی حد تک سہولت مل سکتی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ساری خالی آسامیاں پر کر کے لیڈی ڈاکٹرز تعینات کرے جبکہ موجودہ صورتحال میں مسئلے کاحل صبح کی ڈیوٹی اوقات میں چار لیڈی ڈاکٹر ز کی تعیناتی ہی بہترین طریقہ ممکن ہو سکتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes