اپوزیشن رہنماء کا قتل کو روس کیخلاف سفاکانہ خونی اشتعال انگیزی ہے،رہنماء کیمونسٹ پارٹی

Published on March 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

05ماسکو ۔۔۔کیمونسٹ پارٹی رشین فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گیناڈی زوگانف نے اپوزیشن رہنماء بورس نمتسوف کے قتل کو روس کے خلاف سفاکانہ خونی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روس کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائے جا سکے۔ملک اور عوام کے دشمن اس صورتحال کو روس کیخلاف استعمال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔سرکاری خبر رساں ادرے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیمونسٹ رہنماء نے کہا کہ ہمیں فوری کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے اس مقصد کیلئے ذیادہ زہین قوتیں بھرتی کرکے جرم کو جلد از جلد بے نقاب کرنا چاہئیے۔زوگانف نے کہا کہ سامراجی قوتوں کی روس پر پابندیوں کے حربے ناکام ہوگئے تو اب انہوں نے روس کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے خونی اشتعال انگیزی کا رستہ اپنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نمتسوف سے ملتا رہتا تھا لیکن وہ کسی سے خائف نہیں تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes