تمام ارکان قابل عزت ہیں، سردار ایاز صادق

Published on May 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

555
اسلام آباد ۔۔۔سپیکر قومی سمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تمام ارکان ان کے لئے قابل عزت ہیں اورانہیں موقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شیخ رشید کے نکتہ اعتراض پر سپیکر نے کہا کہ تمام ارکان ان کے لئے قابل عزت ہیں اس دن مائیک بند نہیں کیا بلکہ نماز کا وقت تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کے تمام ارکان کو مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ قبل ازیں شیخ رشید احمد نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ انہوں نے ہمیشہ چیئر کا احترام یقینی بنایا مگر اس کے باوجود ان کا مائیک بند کر دیا گیا اور انہیں اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، اغوا کاروں نے ایک واردات میں مغوی کے لواحقین سے دو ارب روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog