خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے سید ماجد علی شاہ

Published on March 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

3-3-2015وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سید ماجد علی شاہ نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے آبادی کے ایک بڑے حصہ کی خدمات سے استفاد ہ نہ کر کے ہم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے یہ بات انہوں نے ریجنل ایگریکلچر اکنامک ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام خواتین کے لیے گھریلو مرغبانی پر 15روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی تقریب میں احمد نواز گورایہ ،فہد احسان ، عرفان یعقوب، کورس کوارڈینیٹر ثمینہ ناز ،ریسورس پرسن ڈاکٹر زنیرہ اکرم اور ڈاکٹر مسعود بابر بھی شریک تھے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سید ماجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈک وہاڑی میں خواتین کی تربیت اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لیے مثالی کردار کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے گھریلو پولٹری کا کورس خاصی اہمیت رکھتا ہے اس تربیتی کورس سے خواتین کو گھر میں پالی جانے والی مرغیوں کی پرورش دیکھ بھال ، انکی بیماریوں اور علاج کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں کورس کوارڈینیٹر ثمینہ ناز نے بتایا کہ اس کورس کے دوران محکمہ لائیوسٹاک کی معاونت سے خواتین کو گھریلو پولٹری کی حفاظت سمیت انڈوں اور مرغیوں کی مارکیٹنگ بارے معلومات دی گئی ہیں جبکہ ان خواتین کو گھریلو پولٹری سے مختلف مصنوعات کی تیاری اور مختلف اقسام کے کھانے بنانے کی بھی تربیت دی گئی ہے تقریب کے آخر میں کورس میں شریک خواتین میں اسناد تقسیم کی گئیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog