جدہ/اسلام آباد، علماء کرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف

Published on March 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

3
جدہ/اسلام آباد (یو این پی )مکہ مکرمہ کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ صولتیہ کے جید اسلامی سکالر الشیخ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے گزشتہ روزوزیر اعظم نواز شریف سے جدہ میں ملاقات کی اور اپنی تصنیف’’مضامین حرم‘‘پیش کی۔وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کے صاحبزادے قاری محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ علماء کرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دینی رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ آگے بڑھیں اور دہشگردی اور فرقہ واریت کیخلاف حکومت کا ساتھ دیں۔ الشیخ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ علماء کرام نے عوام کو ہمیشہ اتحاد‘اخوت‘ رواداری اور برداشت کا پیغام دیا ہے۔حقیقی علماء ہمیشہ عوام کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں اور توڑنے ‘تفرقہ پھیلانے کے مذموم عمل کو ہمیشہ نفرت اور نا پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ علماء کرام کو اپنی صفوں سے ان عنا صر کو باہر نکالنا ہوگا جو انتہا پسندی کے زہر میں بجھے انتشار کے خنجر سے اتحاد اور اتفاق کی شہ رگ کاٹنے کیلئے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme