کویت سٹی(نمائندہ خصوصی) کویت میں جشن آزادی منانے کے لئے کویت میں ہلا فروری کی تقریبات کا آغازہوگیاہے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح نے گذشتہ روز سالم الصباح سٹریٹ سالمیہ میں کویتی پرچم بلند کرکے تقریبات کا آغاز کردیا ۔اس موقعہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی اورغیرملکی افراد موجود تھے ۔کویت میں سرکاری اورنجی عمارتوں کو رنگین قمقموں سے سجایا گیا اورکویت بھر کی سڑکوں اورعمارتوں پر کویتی پرچم لہرارہے ہیں