ایف جی کینٹ گریژن کی خواتین اساتذہ کا مستقلی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

Published on March 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 645)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی )ایف جی کینٹ گریژن کی خواتین اساتذہ کا مستقلی کے لئے احتجاجی مظاہرہ ،وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان ، چیف جسٹس آف پاکستان، متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران اور ارباب اختیار سے داد رسی کی اپیل، خواتین نے اپنے حقوق اورمطالبات کی منظوری کے لئے نعرے بازی کی،چھوٹے بچے بھی احتجاج میں شامل،حکومت خواتین اساتذہ کو انکا جائز مقام دلائے ،چھ ہزار کی قلیل تنخواہ میں گزارہ مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے زندگی کا طویل عرصہ اس ادارے کی خدمت میں وقف کیا اوور ایج کی بنیاد بھی اس ادارے میں طویل خدمات ہیں متعلقہ وزارت ہمیں تسلیم نہیں کرے گی تو کون کرے گا، کمیٹی کی تشکیل میں تاخیری حربے اختیار کئے جارہے ہیں ، عدالتی احکامات کے باوجود تاحال اس اہم ترین مسلہ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،تمام عمر ادارے کی خدمت میں گزارنے کے باوجود ہمارے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ہمیں ہماری خدمات کا صلہ مستقلی ہے ،اعزازی اساتذہ کی میڈیا سے گفتگو، ایف جی کینٹ گریژن کی غیر مستقل خواتین اساتذہ نے اپنی مستقلی کے لئے احتجاج کیا مس شمع کا کہنا تھا کہ سیاسی افراد نے انھیں محض طفل تسلیاں دیں کسی نے ان کے سملہ کے حل کے لئے سنجیدہ اور عملی کوششیں نہیں کیں، ہم مجبور ہوکر روڈ پر آئے ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت سے ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے کینٹ گریژن میں عرصہ دراز سے اپنی خدمات دینے والے غیر مستقل اساتذہ کو مسقتل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی انھوں نے وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے بھی اپیل کی کہ وہ ہمیں کچھ وقت دیں تاکہ انھیں ہمیں درپیش گھمبیر مسائل انھیں آگاہ کیا جائے ، احتجاج میں شامل دیگر عارجی اساتذہ مس سکینہ، مس سعیدہ و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اگر ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے عصہ دراز سے مستقلی کی آس امید باندھے سینکڑوں اساتذہ کو مایوس کیا گیا تو ہم خود سوزی سمیت کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہیں کریں گے،خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر دفاع خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنی جس نے 25فروری2013 ؁ء کومستقلی کی منظوری دی لیکن بدقسمتی سے اس پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکاجس پر ہم نے عدالت سے رجوع کیاجس پر عدالت نے 26فروری2014 ؁ء کوہمارے حق میں فیصلہ دیاتین ماہ گزرنے پر جبکہ فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہواتوتوہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی گئی جس پر عدالت نے حکومت احکامات دیئے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان اساتذہ کرام کے کیس پر نظر ثانی کرے جسے لیکر کر ہم کیبنٹ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن گئے تاہم وہاں بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی ایف جی ای آئی کے متاثرہ اساتذہ کرام نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، چیف جسٹس آف پاکستان ، وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان ، متعلقہ محکمہ و وزارت کے ذمہ دران اور دیگر ارباب اختیارسے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ملک بھر کے سینکڑوں عارضی اساتذہ کرام کو مستقل کرے تاکہ ان اساتذہ کرم کو طویل قومی خدمت کا صلہ مل سکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes