جنرل راحیل شریف نے امریکہ کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت فراہم کردئیے: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع

Published on January 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) امریکہ نے تحریک طالبان کے امیر ملافضل اللہ کو زندہ یا مردہ ہرحالت میں پکڑنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی حکام کو ملک میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی پیش کیے۔ یہ انکشاف سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ان کیمرہ اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کو بتایاگیاکہ گذشتہ ماہ امریکہ کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ کی عسکری وسول قیادت سے ملاقاتیں کیں جس دوران امریکی حکام نے ملافضل اللہ کے خلاف ہرممکن کارروائی کی یقین دہانی کرادی، امریکی حکام نے آرمی چیف کو بتایاکہ وہ ملافضل اللہ کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک ڈرون حملہ بھی کرچکے ہیں لیکن وہ بچ نکلاتھا تاہم افغانستان میں امریکہ و افغان فورسز طالبان قیادت کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے بھرپور کارروائی کررہی ہیں۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران ملک میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی امریکی حکام کے حوالے کیے۔
سینٹر مشاہد حسین نے بتایا کہ اُن کی معلومات کے مطابق امریکہ سے ماضی کی غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں، سپورٹ فنڈ کی مدت بھی ستمبر2015ءتک بڑھادی گئی ہے جس کے تحت رواں سال امریکہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دے گا جو دہشتگردی کیخلاف جنگ اور اندرونی سیکیورٹی کے لیے استعمال ہوں گے۔
سیکریٹری دفاع نے بتایاکہ خطے کی سیکیورٹی سے متعلق اُٹھائے گئے تمام اقدامات پر امریکہ کو اعتماد میں لیاتھا اورامریکی افواج رواں سال کے آخرتک افغانستان میں رہیں گی ۔
کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے شرکت نہیں کی جس پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کو اہمیت نہیں دیتے، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے خواجہ آصف کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog