پاکستان تحریک انصاف سینٹ میں حزب اختلاف کا کردار ادا کر یگی،عمران خان

Published on March 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments
09
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے مابین مک مکا کا حصہ بننے سے انکار کر تے ہوئے صحیح معنوں میں حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مفاہمت کی صورت میں عوام مسائل کا شکار بنتے ہیں اور عوامی مفادات پر گہری زد پڑتی ہے ۔ تحریک انصاف ایوانِ بالا میں عوامی مفادات کے تحفظ کا کردار ادا کرے گی ۔ سینٹ کی چیئرمین شپ کیلئے نامزد امیدوار رضا ربانی اگرچہ بہتر شہرت کے حامل ہیں ، تاہم تحریک انصاف اس پیش رفت کا بغور جائزہ لے گی اور مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے مابین مک مکا کا حصہ نہیں بنے گی ۔ تحریک انصاف ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ این اے 122پر انتخابی ٹربیونل کے فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، اور اگر حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام سے مزید گریز کیا تو بھرپور تحریک کا اعلان کرینگے۔ خیبرپختونخواہ میں انتخابات کے حوالے سے کسی کو شک و شبہ ہے تو عدالتی کمیشن کے ذریعے اس کی تحقیقات کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، تاہم مئی 2013کے انتخابات کی جانے والی دھاندلی کی تحقیقات ناگزیر ہیں۔ ایسے تمام لوگوں کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے جنہوں نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف این اے 122میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی منتظر ہے ، فیصلہ آنے پر تحریک کے اعلان کا فیصلہ کیا جائیگا اور اگر حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن نے بنایا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومت کو عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے مجبور کرینگے
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes