زرداری نے اپنے تمام کارڈ بڑی دانشمندی سے کھیل کر خود کو سیاسی کھیل کا طاقتور کھلاڑی ثابت کیا ہے منظور وٹو

Published on March 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

BUREWALA PHOTO 1-11032015
بورے والا(یواین پی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے بغیر پیپلز پارٹی نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی،سینٹ کے چیئرمین کا فیصلہ پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں کی مشاورت سے ایک روز قبل ہی کر لیا تھا اور (ن)لیگ نے ہماری اکثریت دیکھ کر بعد میں مجبوراََ رضا ربانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے رویہ سے ناراض ہو کر(ن)کے12ارکان نے اپنے پارٹی امیدواروں کی بجائے دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کو ووٹ ڈالا رضا ربانی کی کامیابی میں آصف علی زرداری کی دانشمندانہ سیاسی حکمت عملی کارفرما تھی اور پیپلز پارٹی کی اس کامیابی نے ثابت کر دکھایا کہ آصف علی زرداری نے اپنے تمام کارڈ بڑی دانشمندی سے کھیل کر خود کو سیاسی کھیل کا طاقتور کھلاڑی ثابت کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی(مرحوم)کی رہائش گاہ پر اُنکے بیٹوں تحصیل صدر پی پی پی احسن سردار بھٹی اور شہزاد سلیم بھٹی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے عہدیداران و کارکنان سے سردار خالد سلیم بھٹی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر پی پی پی محمود حیات ٹوچی خاں،سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی شوکت محمود بسرا،سابق ممبران پنجاب اسمبلی ملک نوشیر خاں لنگڑیال،نواب شہر یار خاں خاکوانی،میاں محمد شفیع،ترجمان سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود،ڈویژنل صدر شعبہ خواتین شگفتہ چوہدری،زیارت علی غوری،غلام مرتضیٰ چوہان،محمد صدیق بھلر،سیف اللہ گریوال،کیپٹن(ر)محمد اسماعیل،راؤ فریاد علی خاں،نعیم احمد نعیم،ملک بغداد احمد،سجاد انجم بھٹی،ٹکا خاں،محمد رمضان بھولو بھٹی،خالد صدیق بھٹی،حاجی سردار احمد بھٹی،غلام حیدر جٹ اور دیگر عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں ضرب عضب آپریشن میں غیر معمولی کامیابیوں کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک سے دہشت گرد ی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے پیپلز پارٹی کا شروع سے ہی دہشت گردوں کے خلاف واضع موقف رہا ہے اور انشاء اللہ ملک سے اس ناسور کے خاتمہ کیلئے پیپلز پارٹی قومی ایکشن پلان کی ہر سطح پر مکمل حمایت کرے گی انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت نے ننکانہ صاحب ضمنی الیکشن کے لیے دھاندلی کا پلان تیار کر لیا ہے جس کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے پٹواریوں اور تحصیلداروں کے ذریعے منظم دھاندلی کی جائے گی انہوں نے سردار خالد سلیم بھٹی(مرحوم)کی پارٹی کے لیے عظیم قربانیوں اور اُنکی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور اپنی طرف سے اُنکے بیٹے احسن سردار بھٹی کو باقاعدہ تحصیل صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا اور انہیں30اپریل تک یونین کونسل لیول تک نئی تنظیم سازی کی بھی ہدایات جاری کر دیں تقریب سے شوکت محمود بسرا،محمود حیات ٹوچی خاں،احسن سردار بھٹی اور غلام مرتضیٰ چوہان نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes