سابق صدر آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

Published on March 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

03
لندن (یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کے مابین آج فون پر گفتگو ہوئی ۔ الطاف حسین نے آصف زرداری کواپنی رہائش گاہ سمیت ایم کیوایم کے مرکزی دفترنائن زیروپر کے مختلف شعبہ جات اوراپنی ہمشیرہ کے گھرپر رینجرز کے چھاپے،توڑپھوڑ ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورکارکنوں کی گرفتاریوں اوررینجرزاہلکاروں کی فائرنگ سے جواں سال کارکن وقاص شاہ کی شہادت کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ الطاف حسین نے آصف علی زرداری سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم قیام امن کیلئے کوشاں ہے اورآج اس کے مرکزپرجس طرح چھاپہ ماراگیاہے ، جس طرح عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاگیااورتوڑپھوڑ کی گئی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ آصف زرداری نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رینجرز کے چھاپے کی مذمت کی اورکہاکہ سیاسی جماعتوں کے دفاترکے تقدس کا احترام ہرایک کوکرناچاہیے ۔ایم کیوایم ملک کی ایک بڑی عوامی سیاسی جماعت ہے جوملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک مثالی کرداراداکررہی ہے اور اس کے مرکزپر چھاپہ کی کارروائی افسوسناک ہے ۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ اسلم کی رہائش گاہ پر بھی رینجرز کے چھاپے، توڑپھوڑاورگھرمیں موجودخواتین کے ساتھ غلیظ زبان کے استعمال اوران کے ساتھ توہین آمیزسلوک کی پر شدیدافسوس کیا۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کویقین دلایاپیپلزپارٹی اورایم کیوایم ہرقسم کے حالات میں جمہوریت کی بقاء کے لئے باہمی تعاون اوربہتر تعلقات کوبرقراررکھیں گی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes