جھنگ ، پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے عملہ نے صحافی کے ساتھ ہاتھ کر دیا

Published on March 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments

images
جھنگ(یواین پی) جھنگ میں موجود پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں تعینات جاوید نامی شخص ایووکے ریچارج میں ہیرا پھیری کرنے میں مصروف ہے دو روز قبل جھنگ کے صحافی چوہدری ناصر گجر نے ہیلپ لائن 1218پر کال کر کے معلوم کیا کہ میری ایوو کے پیکج کی معلومات دیں تو سروس سنٹر کے نمائندے نے بتایا کہ آپکے اکاؤنٹ میں ایک ہزار اٹھارہ روپے موجود ہیں آپ مزید چار سو بیاسی روپے جمع کروا کر اپنا ماہانہ پیکج ایکٹو کر لیں دفتر کے ایک لڑکے کو پانچ سو روپے دے کر جب پی ٹی سی ایل ایکسچینج جھنگ میں پیسے اکاؤنٹ میں جمع کروانے بھیجا گیا تو ڈیوٹی پر موجود جاوید نامی شخص نے کہا کہ آپکے اکاؤنٹ میں ساڑھے سات سو روپے پڑے ہیں ماہانہ پیکج کے لیے مزید ساڑھے سات سو روپے جمع کروائیں لڑکے نے اُس کے کہنے پر ساڑھے سات سو جمع کروا دیے اورواپس آکر بتایا جب ہیلپ لائن سے دوبارہ تصدیق کی گئی تو بتایا گیا کہ آپکے اکاؤنٹ میں صرف پانچ سو روپے جمع ہوئے ہیں جب صحافی نے خود جا کر جاوید نامی شخص سے تفصیل معلوم کی تو دوبارہ وہی جواب ملا کہ آپکے اکاؤنٹ میں سابقہ رقم ساڑھے سات سو روپے تھی جب مذکورہ پی ٹی سی ایل اہلکار کو ہیلپ لائن پر ہونے والی بات چیت کا بتایا گیا تو وہ فوری طور پر مُکرتے ہوئے کہنے لگا کہ میرے پاس تو ریچارج کرنے کی سہولت نہیں ہے میں نے قریبی موبائل فون شاپ والے کو فون کر کے ریچارج کروایا تھا اُسی وقت دوبارہ جب ہیلپ لائن سے معلوم کیا کہ ہمارے اکاؤنٹ میں ریچارج کس جگہ سے ہوا تو پتہ چلا کہ پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے ریچارج کیا گیا ہے۔محکمہ پی ٹی سی ایل ایسے کرپٹ لو گوں سے بھرا پڑا ہے جو روزانہ نجانے کتنے لوگوں کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے بٹورتے ہیں صحافتی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ جاوید اور جاوید جیسے کرپٹ اہلکاروں کو فوری نوکری سے فارغ کر کے اُنکا احتساب کیا جائے
یونین کونسلزمیں تعینات سیکرٹریز عوام سے پیسے بٹورنے لگے
جھنگ(یواین پی)جھنگ میں موجودیونین کونسلزمیں تعینات سیکرٹریز حضرات نے برتھ سر ٹیفیکیٹس،ڈیتھ سر ٹیفیکیٹس اور نکاح انداراج وغیرہ کی سرکاری فیس کے علاوہ اپنی فیس بھی مقرر کر رکھی ہے سرکاری فیس اگر سو روپے ہے تو سیکرٹریز پانچ سو روپے وصول کیے بغیر کسی کام کو ہاتھ لگانا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں اگر کوئی واقف منت ترلا کرے تو اُس پر رحمدلی اور احسان جتاتے ہوئے سرکاری فیس کا دو گنا تو لازمی وصول کرنا اُن کا وطیرہ بنا ہوا ہے یونین کونسل 89کے سیکرٹری جاوید اقبال نے خلیل نامی ایک شہری سے برتھ سر ٹیفیکیٹس کے لیے بطور رشوت پیسے وصول کرنے کے بعد بھی سرٹیفیکیٹ نہ دیا بلکہ مزید رشوت کی ڈیمانڈ کر دی شہری کے احتجاج پر مذکورہ سیکرٹری اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگ گیا۔شہری محمد خلیل نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا کوئی بھی افسر اس کرپشن کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیتاایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید سب کے سب ملے ہوئے ہیں متاثرہ شخص نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ اہلکاروں کا محاسبہ کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو سکے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题