روس ٹیلر کے ون ڈے میں 5 ہزار رنز مکمل

Published on March 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,147)      No Comments

08
ہیملٹن۔۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر نے ون ڈے میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔ روس ٹیلر سے قبل سٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل اور برینڈن میک کلم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ سٹیفن فلیمنگ کو ملک کی طرف سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 8007 رنز بنا رکھے ہیں۔ نیتھن ایسٹل 7090 رنز بنا کر دوسرے اور برینڈن میک کلم 5560 رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ روس ٹیلر اب تک 155 میچز میں 5022 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 12 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس طرح وہ ایک روزہ میچز میں پانچ ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے نیوزی لینڈ کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog