شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا 120واں یوم ولادت کل منایا جائے گا

Published on September 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

images
لاہور( یوا ین پی)شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا 120واں یوم ولادت کل (جمعرات )کے روز منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کر کے ان کی ملکی و ملی اور قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گی ۔ شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان تحریک پاکستان کے عظیم رہنما ، بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے انتہائی معتمد ساتھی اور پاکستان کے پہلے وزیر اعظم تھے ۔ انہیں16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیاتھا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题