افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف جوچو مکھی جنگ لڑ رہی ہے اعجاز الحق

Published on March 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

Ijaz
ہارون آباد(یواین پی) سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمداعجاز الحق ایم این اے نے صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء)غلام مرتضی چوہدری ایم پی اے اور چوہدری محمد نعیم انور ایم پی کے ہمراہ عوامی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف جوچو مکھی جنگ لڑ رہی ہے ، سیاست دانوں اور عوام کی تائید سے جیت سکتی ہے، اس جنگ میں قوم کرکٹ کی طرح متحد نظر آنا چاہئے نائن زیرو آپریشن پر واویلا مناسب نہیں ،افواج پاکستان سے’’ یکجہتی‘‘ کرنے والوں کے اصل چہرے اب سامنے آ رہے ہیں،ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے سبب دہشتگردی نے ملک وقوم کے ہر اہم ادارے کو تباہ کرکے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جب جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تھا تو اس وقت دہشت گردوں کو حکومت اور قوم کی جانب سے سخت رد عمل ملنا چاہئے تھا،لیکن تاخیر ہونے سے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے معصوم بچوں کی گردنوں تک آ پہنچے،شکر ہے تب ہی قوم اور فوج ایک پیج پر متفق ہو گئے بہاولنگر کے عوام کی محبت کا قرض اتارنے کا عہد کیا ہے، اور نہری پانی کی وارہ بندی کے چالیس سالہ دیرنہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پہلے دور میں بہترکروڑ روپیہ سے نہروں ہاکڑہ اور صادقیہ کی بحالی کا کام شروع کرایا گیا جو حکومت بدلنے سے روک گیا، اب پھروزیر اعلیٰ پنجاب سے اس کام کے لئے ایک ارب روپیہ کی گرانٹ منظور کرائی ہے ، اور نئے مالی سال سے اس پراجیکٹ پر کام شروع ہوگا،چوہدری غلام مرتضیٰ نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں بوجوہ ہارون آباد کے عوام کو وہ سہولیات نہ دے سکے جو عوامی توقعات تھی ، لیکن اب پارٹی قیادت اور حکومت کے تعاون سے ہارون آباد نئے ترقیاتی کاموں کے سبب اسے ضلع بہاولنگر کا خوبصورت شہر بنا کر نئی پہچان دیں گے،اور سولہ کلو میٹر نئی گیس پائپ لائن کی منظوری کے بعد اب کسی گلی، محلے کو محرومی کا گلہ نہ رہے گا،انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلہ میں فقیروالی گیس پائپ کی رسائی پلان میں شامل ہے، اسکے علاوہ تحصیل ہارون آباد اور فورٹ عباس میں 1122 کی سہولت جلد دستیاب ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes