سیمی فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

Published on March 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 776)      No Comments

02
اسلام آباد۔۔۔ 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا امکان روشن ہو گیا۔ اپنے اپنے کوارٹر فائنل جیتنے کی صورت میں روایتی حریف 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں دفاعی چیمپئن بھارت 19 مارچ کو بنگلہ دیش سے نبرد آزما ہوگی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل 20 مارچ کو ایڈیلیڈ میں کھیلاجائے گا۔ 2011 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کے مابین سیمی فائنل کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے فتح حاصل کی۔ عالمی مقابلوں میں بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہے اور اب تک چھ باہمی مقابلوں میں بھارت نے ہی کامیابی حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog