پھولوں کی نمائش میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی طرف سے پھولوں کے رنگا رنگ سٹال

Published on March 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

index
وہاڑی(یواین پی)ضلعی انتظامیہ وہاڑی اور تحصیل میونسپل ایڈمنستریشن وہاری کے اشتراک سے شہریوں کا معیاری تفریح کی فراہمی کے لیے جشن بہاراں کا آغازکل19مارچ سے چاندنی پارک وہاڑی میں 5روزہ پھولوں کی نمائش سے کیا جا رہا ہے پھولوں کی نمائش میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی طرف سے پھولوں کے رنگا رنگ سٹال لگائے گئے ہیں جن میں مختلف اقسام کے خوشنما اور یدہ زیب پھول سجائے گئے ہیں پھولوں کی نمائش کا افتتاح بعد نماز مغرب7بجے صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس ،ممبر پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب میاں ثاقب خورشید اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم کے ہمراہ کرینگے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے رانا سلیم اور ٹی ایم اور میاں محمد اظہر جاوید ، فوکل پرسن فلاورشو ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی بھی اس موقع پر ساتھ موجود ہوں گے فلاور شو23مارچ تک جاری رہیگا 22مارچ کا دن خواتین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے اس حوالہ سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes