ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات 7اپریل تک جاری رہیں گی

Published on March 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 619)      No Comments

ok pix
جھنگ( یواین پی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں 2015کی رنگا رنگ تقریبات5اپریل تا 7اپریل تک جاری رہیں گی اس دوران عوامی تفریح کے متعدد پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں ۔میلہ جشن بہاراں کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنے ذمے ٹاسک کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت سامنے نہیں آنی چاہیے۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے میلہ جشن بہاراں کے خصوصی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی حکومت اپنی سابقہ روایات کے مطابق جشن بہاراں 2015مائی ہیرسٹیڈیم میں نہایت شان و شوکت سے منعقد کر وا رہی ہے جس میں نہ صرف ضلع جھنگ بلکہ بیرونی اضلاع سے تعلق رکھنے والے عوام الناس اور جانور پال حضرات بڑی تعدا دمیں شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کیلئے چرچی گراؤنڈ میں مختلف قسم کے سٹالز اورفوڈ فیسٹول کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات اور سکولوں کی طرف سے لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش کے مقابلہ جات بھی کروائیں جائینگے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس ضمن میں آئندہ طلب کئے جانے والے اجلاس میں جشن بہاراں کے پروگراموں کے انعقاد کے حوالہ سے حتمی رپورٹ پیش کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题