چوہدری سرور اور نزہت صادق کی دوہری شہریت کی تردید

Published on March 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

لاہور(یو این پی ) نو منتخب سینیٹر چوہدری سرور اور نزہت صادق نے دہری شہریت کی تردید کردی اور کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر چوہدری سرور نے کہا کہ میری دہری شہریت کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں،میں نے 2013 میں دہری شہریت ترک کردی تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بنتے وقت دہری شہریت چھوڑ دی تھی،میرے پاس اس وقت صرف پاکستانی پاسپورٹ ہے۔نزہت صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس دہری شہریت نہیں ، اس معاملے میں جلد ہی میری پوزیشن واضح ہوجائے گی ۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 4 نو منتخب سینیٹرز کے نوٹیفکیشن دہری شہرت کے باعث روکنے کا حکم دیا تھا ۔سپریم کورت نے جن 4 نومنتخب سینیٹرز کے نوٹیفکیشن روکنیکا حکم دیا ان میں چوہدری سرور ،نزہت صادق ، ہارون اختر اور سعدیہ عباسی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog