محب وطن جمہوری قوتیں عوامی سرمائے اور قومی خزانے کی بندر بانٹ نہیں کرنے دیں گی سلیم بھٹی

Published on October 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

\"DSC_0013\"
بہاولپو(یو این پی) مزدور دشمن سامراجی استحصالی حکمران ٹولہ نجکاری کے نام پر قومی عوامی اداروں کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔محب وطن جمہوری قوتیں عوامی سرمائے اور قومی خزانے کی بندر بانٹ نہیں کرنے دیں گی ۔پیپلز پارٹی ایسے ہر عوام دشمن سامراجی فیصلے کے خلاف ہر سطح پر بھر پور عوامی مزاحمت کا مظاہرہ کرے گی۔محمد سلیم بھٹی سیکریٹی انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور وچیئر مین ڈسٹرکٹ اسٹئیرنگ کمیٹی ضلع بہاولپورنے ان خیالات کا اظہار میاں برادران کی لیگی حکومت کی جانب سے 62 قومی اداروں کی نجکاری کے فیصلے پر اپنے عوامی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آمروں کی سیاسی اولاد کرپشن اور لوٹ مار کی پروردہ ہے اسی لئے اپنے پیارے کرپٹ نو رتنوں جیسے بددیانت افسران اور عہدیداروں کی مدد سے پہلے تو قومی اداروں کی لوٹ مار کرکے انہیں کھوکھلا کرتے ہیں پھر نجکاری کے نام پر انہیں ہتھیا کر مالک بن جاتے ہیں۔اگر حکمران ٹولہ اتنا ہی نیک نیت اور ایماندار ہے تو پہلے کرپٹ مافیا کا خاتمہ کرے تاکہ قومی ادارے نہ صرف قومی سرمایہ بڑھائیں بلکہ غریب مزدور عوام کو روزگار بھی مہیا کریں۔سلیم بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کے فارمولے کے تحت جمہوری اداروں کی ترقی اور مظبوطی کے لئے موجودہ حکومت کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ پیپلز پارٹی حکمران ٹولے کے کسی استحصالی سامراجی مزدور عوام ملک دشمن اقدام پر خاموشی سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہے گی۔ہم اسٹیل ملز ۔پی آئی اے اور دیگر کسی منافع بخش قومی ادارے کی نجکاری ہر گز قبول نہیں کریں گے۔قومی ادروں کی نجکاری سے پاکستان کا اقتصادی،معاشی نظام تباہی سے ہمکنار ہو گا۔سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنی دور اندیشانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا تھا جسکامقصد قومی تعلی اداروں کو ترقی دیکر تعلیم ہر ذہین اور غریب طالب علم زیور تعلیم سے آراستہ کرکے پاکستان کی تعلیمی،اقصادی،معاشی،سماجی اور دفاعی صورت حال کو ترقی دیکر مظبوط سے مضبوط بنانا تھا،لیکن ان تعلیمی اداروں کی دوبارہ نجکاری کے بھیانک انجام سے آج پوری قوم شدید اور بری طرح متاثر ہورہی ہے،اعلیٰ تعلیم کا حصول کسی غریب آدمی کی پہنچ میں نہیں رہا،سرکاری تعلیمی ادروں کا مافیا کے ہاتھوں تباہی اور بربادی کے بعد اکثرپرائیویٹ ادارے تعلیم کے نام پر عوام کو دن دہاڑے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔اعلیٰ معیاری تعلیم کا حصول ایک خواب بنتا جارہا ہے۔اس نظام کی بناء پر صرف امیر کا بیٹا ہی پڑھ لکھ سکتا ہے غریب کا بیٹا غریب ہی رہے گا۔محمدسلیم بھٹی نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی صفوں کو درست کرلے اور غریب عوام دشمن پالیسیوں سے باز رہے۔حکمرانوں کو چاہئے کہ اپنی عیاشیانہ روش کو تبدیل کرکے گڈ گورننس کے اصولوں کو اپناتے ہوئے قومی عوامی مفادات کا تحفظ کرے وگرنہ غیور جمہوری عوام سڑکوں پر انکا عوامی احتساب کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog