گڑیوں کو حقیقی روپ دینے والا غیرمعمولی فنکار

Published on July 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 936)      No Comments


کیلیفورنیا:(یو این پی) فلپائنی نژاد امریکی مصور کیریکٹر ڈولز اور شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد میں تیار کردہ گڑیوں کو خرید کر انہیں اپنی مہارت سے حقیقت کے انتہائی قریب کر دیتے ہیں۔نوئل کروز منیلا میں پیدا ہوئے اور وہ 12 سال کی عمر سے ہی مشہور شخصیات اور عالمی حسیناؤں کی تصاویر بنا رہے ہیں، انہوں نے 16 برس کی عمر سے اپنے پورٹریٹس فروخت کرنے شروع کئے، تاہم امریکا جا کر انہیں خیال آیا کہ پہلے سے تیار شدہ گڑیوں اور گڈوں کو دوبارہ رنگ و روغن کر کے مزید بہتر بنایا جائے اور آج نوئل کروز ہوبہو حقیقی اداکاروں سے ملتی جلتی گڑیا تیار کر رہے ہیں۔2001 میں نوئل کو اپنی بیگم کی گڑیوں کے مجموعے کے لیے ایک ’جین‘ ڈول کی تلاش تھی، اسی دوران انہیں انٹرنیٹ پر اداکاروں اور فنکاروں کی گڑیا کو دوبارہ پینٹ کرنے کا خیال آیا کیونکہ فیکٹری سے بننے والے گڑیائیں حقیقت سے بہت دور ہوتی ہیں، لیکن جلد ہی نوئل کروز کو یہ احساس ہوا کہ دوبارہ سے گڑیاؤں کو رنگنا اور حقیقت کے قریب تر لانا کوئی آسان عمل نہیں تاہم بار بار کی مشق سے اب وہ اس کے ماہر بن چکے ہیں۔نوئل سب سے پہلے خریدے گئے گڑیا اور گڈوں پر چڑھے فیکٹری کے رنگ و روغن کو اتارتے ہیں، اس کے بعد سوئی جیسے باریک برش سے وہ دوبارہ بڑی مہارت سے ان کے خدوخال، نقوش بناتے ہیں اور میک اپ کو سنوارتے ہیں۔ وہ آنکھوں، ہونٹوں اور بھنوؤں کو اس طرح سے بناتے ہیں کہ پہلے سے تیارکردہ گڑیا حقیقت کے مزید قریب نظر آتی ہے۔یہاں تک کہ وہ فنکاروں کے بالوں کو بھی دوبارہ رنگ کرتے ہیں، ان گڑیاؤں کو بچوں کا کھلونا سمجھنا حماقت ہے کیونکہ ایک گڑیا ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes