قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2017 ءمتفقہ طور پرمنظور

Published on October 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2017 ءمتفقہ طور پرمنظور، اقرارنامے اور حلف نامے سے متعلق شقیں متفقہ طور پر منظورکر لی گئیں،تفصیلات کے مطابق الیکشن ترمیمی بل وزیرقانون زاہدحامدنے ایوان میں پیش کیا،اس موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے زاہد حامد کا کہنا تھا کہ ہمیں حلف نامے کوچھیڑناہی نہیں چاہئے تھا،بغیرکسی ردوبدل بل کوپیش کیاجارہاہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے مشترکہ ترمیم پیش کی تھی،بل کے ذریعے ختم نبوت قانون اصل شکل میں بحال کیاجارہاہے،وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات بل حکومتی بل نہیں تھابلکہ یہ بل پارلیمانی کمیٹی نے تیار کیا تھا ،استعفراللہ ختم نبوت پر اثرانداز ہونے والی ترمیم نہیں کر سکتے ،زاہد حامد نے کہا کہ یہ بل 3 سال کی محنت کا نتیجہ ہے ،تاریخی بل پاس کیا تھا جس میں اب ترمیم کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes