گوجرہ میں منشیات کا دھندہ عروج پر،نوجوان نسل تباہ

Published on October 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

\"3\"
گوجرہ(نامہ نگار) شہر بھر میں منشیات کا دھندہ عروج پر جس سے نئی نوجوان نسل اور کالج اور سکول کے طلبہء اس بری لعنت کے اثرات میں پھنس جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں منشیات فروشوں کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا جس سے کالجز اور سکولز کے طلبہء اور طالبات اس بری عادت کا استعمال شوق سے کرتے ہیں اور پھر اس میں بری طرح پھنس جاتے ہیں اور والدین کے لئے مصیبت کا باعث بن جاتے ہیں اور پھر ہر جوائم کرنے پر مجبور ہے جاتے ہیں جس پر والدین کو مجبوراً عاق نامہ دینا پڑتا ہے جس سے برائی کا ایک نیا باب کھل جاتا ہے بدقسمتی سے پولیس میں عرصہ دراز سے تعینات کالی بھیڑیں منشیات کا دھندہ اور پرچی مافیا کرنے والوں کی سرپرستی کرتے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ ہماری نئی نسل کو جرائم پیشہ افاد بنانے کا ذمہ دار کون؟؟ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ منشیات کا دھندہ کرنے اور کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy