یمن میں محصور پاکستانی بیٹیوں کی صدر پاکستان سے دل دہلا دینے والی اپیل

Published on March 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

01
انہیں یہاں کھانے پینے سے زیادہ عزتوں کا خطرہ ہے ،
انہوں نے صدر پاکستان سے سوال کیا کہ اگر ان کی جگہ آپ کی بیٹی یا بیوی ہوتی توآپ کیا اقدامات کرتے ،
ہم بھی آپ کی بیٹیاں ہیں اس لیے ہماری مدد کی جائے ،ہمیں یہاں سے نکالا جائے اس سے پہلے کے تمام تر اقدامات معطل ہو جائیں
صنعاء(یو این پی)یمن میں محصور پاکستانی بیٹی نے صدر پاکستان سے درد نا ک اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہاں ان کی عزتوں کو خطرہ ہے آپ ہمیں یہا ں سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں۔تفصیلات کے مطابق یمن میں محصور لڑکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اس وقت ان کے ساتھ بہت سے لوگ محصور ہیں ان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں لیکن انہیں سفارت خانے کی جانب سے د و آپشن دی گئی ہے کہ وہ زمینی راستے کے ذریعے حدیدہ باہر نکل جائیں لیکن وہ یہاں پر آدھا کلومیٹر بھی نہیں چل سکتیں ہر طرف حوثی موجود ہیں اور مسلسل بمباری ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں یہاں کھانے پینے سے زیادہ عزتوں کا خطرہ ہے ،انہوں نے صدر پاکستان سے سوال کیا کہ اگر ان کی جگہ آپ کی بیٹی یا بیوی ہوتی توآپ کیا اقدامات کرتے ،ہم بھی آپ کی بیٹیاں ہیں اس لیے ہماری مدد کی جائے ،ہمیں یہاں سے نکالا جائے اس سے پہلے کے تمام تر اقدامات معطل ہو جائیں ،ہمیں یہاں سے نکالنے کیلئے اقدمات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے پاس یہاں سے نکلنے کیلئے صرف دوراستے ہیں ایک سمندی راستہ اور دوسرا ہوائی راستہ ہے اس کے علاوہ زمینی راستہ محفوظ نہیں ہے ہرطرف بمباری ہو رہی ہے اور باہر حوثی موجود ہیں اس لیے زمینی راستہ کے ذریعے آدھا کلومیٹر بھی سفر نہیں کرسکتیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy