سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو امریکا لے جانا پڑ سکتا ہے: خاندانی ذرائع

Published on December 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لندن: (یواین پی) شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہو رہی، ان کو مکمل علاج کے لئے امریکا لے جانا پڑ سکتا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان کی رکاوٹ دور کرنے کی ٹیکنالوجی برطانیہ میں دستیاب نہیں ہے، ان کی صحت بہتر نہیں ہو رہی۔ ان کو مکمل علاج کے لئے امریکا لے جانا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے برطانیہ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ نواز شریف ضمانت کے بعد آپ کے ملک میں زیر علاج ہے۔ خط میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کا علاج جیسے ہی مکمل ہو، انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے۔ خط کے ساتھ نواز شریف کے مقدمات اور ضمانت کی تفصیلات بھی بھیجی گئی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نواز شریف جس ملک میں بھی جائیں گے اس ملک کو نواز شریف کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔دوسری جانب لندن میں ایک اہم اجلاس کے بعد لیگی رہنماؤں ایون فیلڈ پہنچے جہاں انہوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ایاز صادق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، سینیٹر پرویز رشید، خواجہ آصف، اسحق ڈار، احسن اقبال، امیر مقام اور رانا تنویر شامل تھے۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ نواز شریف کے پی ای ٹی سکین میں ایک سے زیادہ لیمف نوڈز پائے گئے ہیں۔ رائٹ ایگزیلیری لیمف نوڈز کا مزید معائنہ کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme