نائجیریا میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ

Published on March 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

02
صدارتی انتخابات میں صدر گڈ لک جوناتھن کو اپنے حریف امیدوار محمدو بوہاری کا سخت مقابلہ ہے
ابوجا (یو این پی) نا ئجیریا میں سکیورٹی خدشات کے باوجود ووٹروں کی ایک بڑی تعداد نے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات میں صدر گڈ لک جوناتھن کو اپنے حریف امیدوار محمدو بوہاری کا سخت مقابلہ ہے۔ ان انتخابات میں مجموعی طور پر چودہ امیداوار میدان میں اترے ہیں۔ براعظم افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک کے صدر گڈ لک جوناتھن دوسری مرتبہ عہدہ صدارت کے لیے میدان میں ہیں۔ اس الیکشن کو بالخصوص انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف بنائی گئی گڈلک کی گزشتہ چار سالہ پالیسیوں کے لیے ایک ریفرنڈم قرار دیا جا رہا ہے۔ حساس مقامات پر سخت سیکورٹی کے باوجود بوکو حرام کے شدت پسندوں نے اپنے حملوں میں کم ازکم چھ ووٹرز کو ہلاک کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes