مون سون کا تیسرا سپیل: اسلام آباد، لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

Published on July 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مون سون کا تیسرا سپیل، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرمئی بادل چھائے اور جم کر برسے، نارووال، گوجرانوالہ میں صبح سویرے بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔راولپنڈی میں طوفانی بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ چناب، سندھ اور دریا کابل بھی بپھر سکتا ہے، دریائے جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy