پاکستانی اداکارہ ماورا حسین فلم کیلئے ممبئی پہنچ گئیں

Published on April 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

06
دو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی اس حوالے سے معاملات طے کرنے ممبئی گئیں
لاہور۔۔۔ پاکستان کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے ماورا حسین بھی بالی ووڈ فلم کے لئے ممبئی جاپہنچیں۔ تفصیل کے مطابق پاکستانی فنکاروں فواد خان، عمائمہ ملک، ماہرہ خان، سارہ لورین، عمران عباس کی بالی ووڈ میں اڑان کو دیکھتے ہوئے ماڈل و اداکارہ ماورا حسین کراچی سے ممبئی پہنچ چکی ہیں۔ اداکارہ نے تصدیق کے لئے سوشل میڈیا پر اپنے دورہ ممبئی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ان تصاویر میں انہیں جہاز میں بیٹھتے ہوئے ، ٹکٹ پاسپورٹ اور انہیں گاڑی سے اترتے دیکھا یا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماورا کو بالی ووڈ سے دو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اس حوالے سے معاملات طے کرنے ممبئی گئی ہیں جہاں ان کے علاوہ دیگر بالی ووڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ماورا حسین کی بہن عروہ حسین بھی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ہیں جن کی ایک فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ منظر عام پر آچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题