روشن پاکستان کے خواب کی تعبیر قریب آگئی خرم روحیل اصغر

Published on April 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

unnamed
لاہور ( یواین پی) مسلم لیگی رہنما و نائب صدر مسلم لیگ (ن) خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ روشن پاکستان کے خواب کی تعبیر قریب آگئی ، 20ماہ میں مہنگائی پر قابو پانا ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سچی نیت کا پھل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افشاں پارک یوسی-39 میں مکمل ہونے والی گلیوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کا درست فیصلہ ان کے لئے ترقی ، روشنی اور خوشحالی لے کر آرہا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کے لئے گیس کی درآمد کا آغاز کرکے ثابت کر دیا ہے کہ ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ محض ایک سیاسی نعرہ نہیں تھا بلکہ توانائی بحران کو ختم کرکے نوجوانوں کے لئے نیا روزگار اور کاروبار کرنے کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس موقع پر عثمان عاشق اعوان ، نصیر جٹ ، مٹھو جٹ ، شاہد بیگ ، عثمان گجر و اہل علاقہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy